پی کے 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئےپولنگ جاری

پی کے 30 مانسہرہ
۲۶ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۰۰ دن

پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 30 مانسہرہ  ایک کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب  میں  پولنگ کا عمل جاری  ہے ۔

پی کے 30 مانسہرہ کی خالی نشست پر ایک لاکھ 93ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔

پی ٹی آئی کے سید احمد حسین شاہ اور ن لیگ کے سیدمظہرعلی قاسم کے درمیان کانٹے کا  مقابلہ متوقع ہے ۔

پولنگ کا عمل بغیر وقفے کے شام تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین ویڈیوز