Tuesday, November 24, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی کے 30 مانسہرہ ، پی ٹی آئی کے احمد شاہ کامیاب قرار

پی کے 30 مانسہرہ ، پی ٹی آئی کے احمد شاہ  کامیاب قرار
February 27, 2019 10:23 am

مانسہرہ ( 92 نیوز) پی کے 30 مانسہرہ  کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار احمد شاہ نے میدان مار لیا۔ پی ٹی آئی نے ن لیگ سے پی کے 30 مانسہرہ کی نشست چھین لی ، احمدشاہ چھیالیس ہزار 438 ووٹ لیکر کامیاب قرار  ، مسلم لیگ ن کے مظہر علی قاسم 39 ہزار 945 ووٹ لے سکے ، الیکشن کمیشن نے غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا۔ متحدہ مجلس عمل پاکستان کے امیدوار عطاء اللہ 1402 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔ حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 93 ہزار830 تھی جن میں 83ہزار 183 خواتین اور ایک لاکھ دس ہزار 647 مرد ووٹرز  تھے ۔ ضمنی الیکشن میں 52ہزار 724 مردوں اور37ہزار886 خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا ۔ کل 90 ہزار 610 ووٹ ڈالے گئے جن میں سے 1187 مسترد اور 89 ہزار 423 درست قرار پائے ۔ حلقے میں ووٹ ڈالنے کا ٹرن آؤٹ 46.75 فیصد رہا ۔

رابطہ کیجیے