پی کے رائٹ نمبر کی تلاش میں کراچی پریس کلب پہنچ گیا

۱۲ جولائی, ۲۰۱۸ ۷:۳۸ شام

کراچی  ( 92 نیوز)  پی کے رائٹ نمبر کی تلاش میں کراچی پریس کلب پہنچ گیا، بالی وڈ فلم کریکٹر پی کے  نے ٹریفک سگنلز پر لوگوں میں ووٹ کے درست استعمال کیلئے پمفلٹ تقسیم کئے  اور کہا گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ کا درست استعمال کریں ۔

اس کے بعد پی کے کراچی پریس کلب پہنچا اور  مسنگ کے پوسٹرزدیوار پر لگا دیئے ، رائٹ نمبر کی تلاش میں بھٹکنے والے پی کے نے  کہا کہ  اس بار سب گھروں سے باہر نکلیں اور ایسے شخص کو ووٹ دیں جو بے ایمان نہ ہو ۔

پی کے نے ماضی میں ووٹ لے کر کام نہ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا ، شہریوں نے پی کے  کے ساتھ خوب سیلفیاں لیں اور کہا 25 جولائی کو ووٹ ضرور دینگے۔

تازہ ترین ویڈیوز