Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کی مولانا سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بیچ بچاؤ کرانے کی درخواست

پی ڈی ایم کی مولانا سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں بیچ بچاؤ کرانے کی درخواست
May 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے نتائج پر پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں سخت بیان بازی پرپی ڈی ایم نے مولانافضل الرحمٰن سے مفاہمتی کردارکی اپیل کردی،مولاناکان لیگ اور پی پی کی سینئرقیادت سے رابطہ،مزیدبیان بازی روکنے کامشورہ دے دیا۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے مولانافضل الرحمٰن سے مفاہمتی کردارکی اپیل کردی، ذرائع کے مطابق مولانافضل الرحمٰن نے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے رابطے کیے ہیں۔

مولانا فضل الرحمٗن نے دونوں جماعتوں کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روکنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنماوں سے لفظی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے آصف زرداری سے ٹیلی فونگ رابطہ کیا اور پارٹی رہنماؤں کو مزید بیان بازی سے روکنے کا مشورہ دیا، انہوں نے دونوں جماعتوں کے قائدین سے اپیل کی ہے کہ ایک حلقے کی وجہ سے آپس میں جنگ کا ماحول نہ بنائیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ نے مشورہ دیا کہ دونوں جماعتیں فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فیصلہ الیکشن کمیشن پر چھوڑ دیں۔