پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے، وزیراعلیٰ بزدار

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سے معاون خصوصی اطلاعات نے ملاقات کی، سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلارہا ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بولیں پی ڈی ایم کے سیاہ کار اپنی کرپشن کے کالے کرتوت پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان کی ترقی کو سیاہ کرنا چاہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ نے معاون خصوصی کو حکومت کی کارکردگی اورفلاح عامہ کے منصوبوں کو موثر انداز سے اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔
سردارعثمان بزدار نے مزید ہدایت کہ پی ڈی ایم کے شرانگیز بیانیے کا بھر پور جواب دیا جائے۔
مزید کہا کہ صوبے میں ون مین شو کا خاتمہ کیا ہے، ہر کام مشاورت سے اور ایک ٹیم کے طور پر کر رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا پاکستان مخالف بیانیہ پٹ چکا، پی ڈی ایم کا ٹولہ جلسوں کے ذریعے کورونا پھیلا رہا ہے۔
معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت کے عوامی فلاح کے کاموں کو بہترین طریقے سے اُجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی۔
پی ڈی ایم کے سیاسی یتیم ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں، پہلے بھی ناکام رہے اور آئندہ بھی ناکام رہیں گے۔