Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملتوی کر دیا گیا
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پی ڈی ایم کالانگ مارچ ملتوی کر دیا گیا ، مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں لانگ مارچ کے ساتھ اسمبلیوں سے استعفوں پر متفق تھیں۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو تحفظات تھے انہوں نے فیصلے کیلئےوقت مانگا ،انہیں موقع دیا،جواب کا انتظار رہے گا ،ان کے فیصلے تک لانگ مارچ ملتوی سمجھا جائے ۔ ان الفاظ کیساتھ ہی  مولانا فضل الرحمان نے  پریس کانفرنس چھوڑ دی ۔

یوسف رضا گیلانی بولے انہوں نے بلاول بھٹو کی ہدایت پروقت مانگا،پی ڈی ایم نے متفقہ طور پر وقت دیا ،اپنی سی ای سی سے فیصلہ لیں گے۔