Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل منطقی انجام تک پہنچ چکا، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل منطقی انجام تک پہنچ چکا، وزیراعلیٰ بزدار
March 18, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں پی ڈی ایم کا لانگ مارچ شروع ہونے سے قبل ہی اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکا ہے۔

وزیراعلیٰ بزدار نے گفتگو میں کہا، لانگ مارچ کا شوشہ چھوڑنے والے پاکستان کی ترقی کا سفر روکنا چاہتے تھے۔ مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا، وزیراعظم کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتا، نئے پاکستان میں مفاد پرستوں کے مخصوص ایجنڈے کی رتی بھر گنجائش نہیں۔ مزید کہا کہ، قوم کے ٹھکرائے عناصر کو انتشار کی سیاست چھوڑ کر مثبت رویہ اختیار کرنا چاہئے۔