Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا، وزیراعلیٰ بزدار

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا، وزیراعلیٰ بزدار
January 29, 2021

لاہور (92 نیوز) ساہیوال کے لیے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان، وزیراعلی عثمان بزدار کی ارکان اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکا۔ کسی الزام کی پرواہ نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے ساہیوال کیلئے اربوں کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کردیا۔ تقریب سے خطاب میں ترقی کا سنگ میل عبور کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

ملاقات کے لئے آنے والے والوں سے بات چیت میں عثمان بزدارنے کہا کہ منتخب نمائندوں کو پورا عزت و احترام ملے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پاکپتن پہنچے اور دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کے مزار پر حاضری دی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔