Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ، عثمان بزدار

پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے ، عثمان بزدار
April 29, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزرا اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی۔ منتخب نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی اور کہا منتخب نمائندوں کی ترجیحات کے مطابق ان کے حلقوں میں ترقیاتی کام ہوں گے۔ ٹیم ورک کے طور پر صوبے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔ عوام کی خدمت مشن اور اوڑھنا بچھونا ہے۔

 ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا سابق حکمرانوں نے عوام کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کیا۔ عوام بنیادی ضرورتوں کو ترستے رہے اور ماضی میں حکمران اقتدار کے مزے لوٹتے رہے۔ ہماری حکومت نے عوام کے بنیادی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بولے کورونا مریضوں کی وجہ سے ہیلتھ سسٹم بے پناہ دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ کورونا مریضوں کیلئے حکومت اپنے تمام تر وسائل استعمال اور ممکنہ اقدامات کررہی ہے۔ عوام کو احتیاط کرنا ہو گی، صورتحال خطرناک رخ اختیار کر رہی ہے۔ ماسک پہننے سے کورونا سے بچاؤ ممکن ہے۔ کورونا کوکنٹرول کرنے کے لئے مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے۔ اپوزیشن نے جو بویا وہی اب کاٹ رہے ہیں۔ اپوزیشن نے پاکستان کے مفادات کو داؤ پر لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عوام میں منفی سیاست کرنے والوں کی ساکھ ختم ہوچکی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء محمد سبطین خان، سردار حسنین بہادر دریشک، تیمور خان بھٹی، ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری،وزیر مملکت محمد شبیر علی قریشی، اراکین قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، صداقت علی خان، غلام بی بی بھروانہ، محمد عامر طلال گوپانگ،اراکین صوبائی اسمبلی سردار فاروق امان اللہ دریشک، اشرف خان رند، گلریز افضل گوندل،مسرت جمشید چیمہ اور جمشید اقبال چیمہ شامل تھے۔