پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ باغ جناح کراچی میں کل ہوگا


پی ڈی ایم ، اگلا جلسہ ، باغ جناح کراچی ، کل ، 92 نیوز
17 اکتوبر, 2020 2:11 شام

کراچی (92 نیوز) پی ڈی ایم کا گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم کے بعد باغ جناح کراچی میں اگلا پڑاؤ کل ہوگا۔

پیپلزپارٹی کی میزبانی میں جلسے کی تیاریاں زوروں پر ہیں، کرسیاں لگ گئیں، باغ جناح میں، مرکزی صوبائی رہنماؤں، وزراء کے لئے الگ انکلوژر ہوگا۔ خواتین کے داخلے کے لئے دو جبکہ مردوں کے لیے 3 گیٹ مختص کئے گئے ہیں۔

جلسہ سے بلاول بھٹوزرداری، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر رہنماء خطاب کریں گے۔

کراچی کے مختلف اضلاع سے آنیوالی ریلیوں کے لئے الگ الگ روٹ جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع سے آنے والے قافلے سہراب گوٹھ، قائد آباد کے راستے جلسہ گاہ آئیں گے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسے کے شرکاء کیلئے 2 لاکھ ماسک اور سینی ٹائزر خریدنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز