Tuesday, March 9, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ڈی ایم والے انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں ، عثمان بزدار

پی ڈی ایم والے انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں ، عثمان بزدار
January 8, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پی ڈی ایم والے انتشار پھیلا کر دشمن کے ایجنڈے کو پورا کرنا چاہتے ہیں۔

 عثمان بزدار کا کہنا ہے اپوزیشن ذاتی مفادات کا ایجنڈا لے کر چل رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار صاف اور شفاف پاکستان کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سب سے شفاف حکومت ہے۔ اڑھائی برس میں حکومت کا ایک بھی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔

 انہوں نے کہا الزامات کی سیاست کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ بدقسمتی سے اپوزیشن جماعتیں قوم کو تقسیم کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ عوام اپوزیشن عناصر کے دوغلے چہروں کو پہچان چکے ہیں۔ پراپیگنڈہ کرنے والے جان لیں کہ عوام کی خدمت کھوکھلے دعوؤں سے نہیں ہوتی۔