Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع

پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع
May 5, 2021

خوشاب (92 نیوز) پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہو گیا۔ الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل ہیں۔

انتخابی میدان میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔ حلقے میں رجسٹرووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار چھ سو ستاسی ہے۔ ایک لاکھ 55 ہزار ایک سو چار مرد ووٹر ہیں جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 583 ہے ۔ حلقہ پی پی 84 کیلئے 229 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام پولنگ اسٹیشنز کو جی آئی ایس کے ذریعے جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔

نون لیگ کے محمد معظم، پی ٹی آئی کے علی حسین، پیپلزپارٹی کے غلام حبیب اور ٹی ایل پی  کے امیدوار میں مقابلہ ہے۔ چار آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ حلقے میں سکیورٹی پر پولیس کے علاوہ رینجرز بھی تعینات کی گئی ہے۔