Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کا ملازم کورونا وائرس کا شکار

پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کا ملازم کورونا وائرس کا شکار
April 26, 2020
 کراچی (92 نیوز) پی پی رہنما خورشید شاہ کے گھر کا ملازم کورونا وائرس کا شکار ہو گیا۔ ملازم کو اسکے گھر میں آئسولیٹ کر دیا گیا۔ ملازم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خورشیدشاہ کے اہل خانہ کے ٹیسٹ لئے گئے۔ تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے۔ خورشید شاہ کے گھر میں جراثیم کش اسپرے بھی کر لیا گیا۔ ادھر پاکستان میں کورونا سے مزید 15 افراد جان سے گئے، مجموعی اموات 269 تک جا پہنچیں۔ ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار723 ہو گئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سب سے زیادہ پانچ ہزار 378 تک پہنچ گئی۔ سندھ میں 4232 کورونا وائرس کیسز رپورٹ ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کیسز کی تعداد 1793 اور اسلام آباد میں 235 ہوگئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 15 نئی اموات سامنے آئیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 6218 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے: کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمجموعی طور پر اب تک 144365 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے۔

رابطہ کیجیے