پی ٹی وی حملہ کیس ، شوکت یوسفزئی کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شوکت یوسفزئی
۱۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۰۰ شام

اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت  نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

عدالت نے شوکت یوسفزئی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ پی ٹی آئی کے  26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، وزیر خزانہ اسد عمر  اور شفقت محمود کو آج حاضری سے استثنیٰ مل گیا۔ صدر عارف علوی اور عمران خان کی بری تکی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی۔

تازہ ترین ویڈیوز