پی ٹی وی حملہ کیس، عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر تک موخر


پی ٹی وی ‏ حملہ کیس‏ عمران خان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز انسداد دہشتگردی عدالت ‏ ‏ پارلیمنٹ حملہ کیس ‏
۰۵ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۲:۴۱ شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی وی  ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت  ہوئی ۔ عدالت نے وزیر اعظم عمران کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 12 دسمبر تک موخر کر دیا ۔ جج نے ریمارکس دیے عدالت دلائل سن کر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنائے گی، عدالت پسند اور نا پسند کی بنیاد پر کسی درخواست کو نہیں سنے گی۔

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج  راجہ جواد عباس حسن نے پی ٹی وی  ، پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کی ، عدالت نے وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پرفیصلہ موخر کردیا  ، ریمارکس دیے کہ کئی ملزمان نے عمران خان سے پہلے بریت کی درخواستیں دیں ممکن نہیں کہ دیگرملزمان کی بریت کی درخواستوں کوچھوڑکرعمران خان کی درخواست پرفیصلہ سنائیں۔

جج نے مزید کہا کہ اعجاز چودھری، اسد عمر، جہانگیر ترین سمیت متعدد ملزمان نے بریت کی درخواستیں واپس لیں ، کئی ملزمان کی عدم حاضری پر تو ان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے یہ سینکڑوں کارکنوں سے متعلق کیس ہے۔

عدالت نے  آئندہ سماعت پر درخواستوں پرحتمی دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت  12 دسمبرتک ملتوی کردی گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز