پی ٹی وی حملہ کیس، انسداد دہشت گردی عدالت کا علیم خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

پی ٹی وی ، حملہ ، کیس، انسداد دہشت گردی ، عدالت ، علیم خان ، گرفتار ، پیش ، حکم
۱۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۳:۳۹ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے علیم خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملہ کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر پی ٹی آئی رہنما عبدالعلیم خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے ۔ عدالت نے پولیس کو ملزم علیم خان کو 30 ستمبر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

صدر عارف علوی کو صدارتی استثنی جبکہ وزیراعظم عمران خان کو عدالت نے حاضری سے مستقل استثنی دے رکھا ہے جبکہ شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، شفقت محمود سمیت دیگر کی ایک روزہ حاضری سے استثناء کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز