Tuesday, June 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم کی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے بریت کی استدعا

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم کی انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے بریت کی استدعا
October 26, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان نے انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد سے بریت کی استدعا کر دی۔ عمران خان کی جانب سے بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل عدالت میں جمع کرائے گئے۔ عبداللہ بابر اعوان ایڈووکیٹ نے عمران خان کی جانب سے دلائل انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرائے۔ وکیل عمران خان نے کہا کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا۔ عمران خان کے خلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کا کوئی ثبوت نہیں۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس سیاسی مقدمہ تھا سزا کا کوئی امکان نہیں۔ عمران خان کو جھوٹے اور بےبنیاد مقدمے میں پھنسایا گیا۔ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265 کے تحت عمران خان کو بری کیا جائے۔