Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر

پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر
January 26, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی کے حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئے۔ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایم کیوایم کے 19، جی ڈی اے کے 11 ارکان نے حلیم عادل شیخ کی حمایت کی۔ پی ٹی آئی کے ایک رکن سندھ اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی ریکوزیشن پر دستخط نہیں کیے۔ اپوزیشن بینچز پر موجود تحریک لبیک پاکستان، ایم ایم اے کے 4 ارکان نے بھی نئے اپوزیشن لیڈر کی حمایت نہیں کی۔ حلیم عادل شیخ کی ریکوزیشن پر ایم کیوایم کے 2، جی ڈی اے کے چار ارکان نے دستخط نہیں کئے۔

اِدھر دوسری جانب سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے گورنر سندھ سے ملاقات کی۔ ایم پی اے فردوس شمیم نقوی اور رابعہ اسفند نظامی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

گورنر سندھ نے حلیم عادل شیخ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا، آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

اس موقع پر حلیم عادل شیخ بولے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پارٹی منشور کے مطابق آواز بلند کرتے رہیں گے۔