پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی ناراض ہو چکے ، مراد علی شاہ


پی ٹی آئی ، لوگ ، اتحادی ، ناراض ، مراد علی شاہ
۲۳ فروری, ۲۰۲۰ ۵:۳۹ شام

سیہون (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا پی ٹی آئی کے اپنے لوگ اور اتحادی ناراض ہو چکے۔ وفاقی حکومت اب زیادہ دن نہیں چل سکتی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنے آبائی علاقے سیہون کے دورے پر پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور خوب تیر بھی برسائے ۔ وزیراعلیٰ کو وفاقی حکمران جماعت میں اختلافات بھی نظر آنے لگے اور کہا حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ان ہاؤس تبدیلی یقینی ہے جبکہ اپوزیشن لیڈر کے بیرون مُلک رہنے پر بھی سوال اٹھا دیا ۔ ان کا کہنا تھا مہنگائی نے بھی عوام کا جینا مشکل بنا دیا ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا آصف علی زرداری بیماری کے باعث سیاسی سرگرمیاں نہیں کر رہے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.