پی ٹی آئی پر دھمکیوں کا الزام، الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی


پی ٹی آئی ، دھمکیوں کا الزام ، الیکشن کمیشن ، اکبر ایس بابر ، درخواست ، سماعت ، مقرر ، اسلام آباد ، 92 نیوز
۱۸ فروری, ۲۰۲۰ ۱:۱۵ شام

اسلام آباد (92 نیوز) تحریک انصاف پر دھمکیوں کا الزام پر الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست سماعت کیلئے مقرر، 27 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی کے بانی رہنماء اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے دھمکیاں ملنے کا الزام عائد کیا ہے۔

درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے دھمکیوں پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس کو جلد مکمل کرنے کی بھی استدعا کی تھی۔

اکبر ایس بابر نے 20 جنوری کو الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔

تازہ ترین ویڈیوز