Monday, May 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو دوبارہ 9 فروری کو طلب کرلیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو دوبارہ 9 فروری کو طلب کرلیا
February 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو دوبارہ 9 فروری کو طلب کر لیا۔

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اسکروٹنی کمیٹی نے فریقین کو دوبارہ نو فروری کو طلب کر لیا۔

اِدھر اکبرایس بابر کا کہنا ہے، فارن فنڈنگ کیس کی تمام تحقیقات الیکشن کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لینی چاہئیں۔ اگر بندشیں ہوں گی تو شفاف تحقیقات کیسے ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، اگر شفاف تحقیقات نہیں ہوں گی تو پھر نتیجہ کیسے نکلے گا۔