پی ٹی آئی کی خاتون کارکن نے رکن سندھ اسمبلی پر ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرا دیا

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی الزامات شہزاد قریشی حراساں مقدمہ
۱۵ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۴۰ دن

 کراچی (92 نیوز) پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی بھی الزامات کی زد میں آ گئیں۔ اپنی ہی جماعت کی خاتون ورکر نے شہزاد قریشی پر حراساں کرنے کا مقدمہ درج کروا دیا۔

خاتون ورکر سلمیٰ بندھانی نے ضلع سائوتھ ویمن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا۔ رضا اللہ، ابو طلعت، ذیشان اور آریان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں حراسمنٹ، تشدد اور عیانت کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ادھر نائنٹی ٹو نیوز نے موقف جاننے کیلئے متعدد بار رکن  اسمبلی شہزاد قریشی سے رابطہ کیا تاہم ان کا موبائل نمبر بند پایا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز