Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سات ماہ بعد وطن واپس آگئے

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سات ماہ بعد وطن واپس آگئے
November 6, 2020
 لاہور (92 نیوز) پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سات ماہ بعد وطن واپس آگئے۔ جہانگیر ترین بیٹے علی ترین کے ہمراہ برطانیہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عزیزواقارب اور پارٹی کارکنان کی جانب سے جہانگیر ترین کا استقبال کیا گیا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ علاج کی غرض سے لندن گیا تھا اور سات سال سے جا رہا ہوں۔ اپوزیشن صرف الزام لگاتی ہے ان کے کسی الزام کا جواب نہیں دینا چاہتا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ میرا کاروبار بالکل صاف اور شفاف ہے کسی قسم کی کوئی کرپشن نہیں کی۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شوگر کمیشن کی رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے بیرون ملک مقیم تھے جو آج صبح اپنے صاحبزادے علی ترین کے ہمراہ براستہ دبئی لاہور پہنچے۔