پی سی بی کا نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری ، صرف انیس کھلاڑی شامل

پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ جاری انیس کھلاڑی شامل
۰۸ اگست, ۲۰۱۹ ۴:۱۳ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی کا نیا سنٹرل کنٹریکٹ جاری ہو گیا جس میں صرف انیس کھلاڑی شامل کیئے گئے ہیں۔ محمد حفیظ اور شعیب ملک سمیت کئی کھلاڑیوں کی چھٹی ہو گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دو ہزار انیس بیس کے لیے انیس کھلاڑیوں کو نئے سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کٹیگری میں سرفراز احمد، بابر اعظم اور یاسر شاہ شامل ہیں۔

 پی سی بی  سنٹرل کنٹریکٹ  جاری  انیس  کھلاڑی  شامل

کٹیگری بی میں اسد شفیق، اظہر علی، حارث سہیل، امام الحق، محمد عباس، شاداب خان ، شاہین شاہ آفریدی اور وہاب ریاض کو شامل کیا گیا ہے۔

 پی سی بی  سنٹرل کنٹریکٹ  جاری  انیس  کھلاڑی  شامل

کٹیگری سی میں عابدعلی، حسن علی، فخر زمان، عماد وسیم،  محمد عامر، محمد رضوان، شان مسعود اور عثمان شنواری کو رکھا گیا ہے۔

نیا سنٹرل کنٹریکٹ یکم جولائی دو ہزار انیس سے تیس جون دوہزار بیس تک نافذ العمل ہو گا۔

 پی سی بی  سنٹرل کنٹریکٹ  جاری  انیس  کھلاڑی  شامل

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان کہتے ہیں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہیں کیا گیا تاہم دونوں کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

تازہ ترین ویڈیوز