Saturday, June 19, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کے لیے کوشاں

پی سی بی پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کے لیے کوشاں
May 15, 2021

لاہور (92 نیوز) پی سی بی پی ایس ایل کے بقیہ میچز متحدہ عرب امارات میں کروانے کے لیے کوشاں ہے۔ آئندہ دو دن میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایونٹ کو ری شیڈول بھی کیے جانے کا امکان  ہے۔ ٹورنامنٹ کو 20 جون تک مکمل کرنے کے لیے دو سے تین ڈبل ہیڈرز کروانے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

یو اے ای میں اجازت نہ ملنے کی صورت میں  کراچی کو بیک اپ وینیو کے طور پر رکھا جائے گا۔ ایونٹ کو 14 میچز کے بعد کورونا کیسز میں اضافے کے  باعث 4 مارچ کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔