پی سی بی نے گورننگ بورڈ اجلاس کے بغیر ارکان سے سرکلر بھیج کر فیصلوں کی توثیق کرا لی

پی سی بی
۱۵ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۷ شام

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے گورننگ بورڈ کا اجلاس بلائے بغیر ارکان سے سرکلر بھیج کر فیصلوں کی توثیق کرا لی۔

بورڈ آف گورنرز نے ایم ڈی وسیم خان کی تقرری کی توثیق کر دی۔ چیئرمین کے اختیارات کم اور ایم ڈی  کے بڑھا دئیے گئے۔ بورڈ آف گورنرز نے سال 2017۔18کے آڈٹ شدہ اکائونٹس  اورسرمایہ کاری پالیسی کی منظوری دی۔

پی سی بی نے جن ارکان کوسرکلر بھیجے ،ان میں چیئرمین احسان مانی ،ملک اسد علی خان، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین، کبیر خان، ایاز بٹ، شاہ ریز عبداللہ روکھڑی شامل ہیں۔

سوئی سدرن گیس کے نمائندے  کا موقف نہیں لیا گیا جبکہ نعمان بٹ معطل ہیں اور شاہ دوست نااہل ہونے کی وجہ سے فیصلوں میں شامل نہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز