پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف بقیہ سیریز ملتوی کردی


PCB پی سی بی بنگلہ دیش سیریز ملتوی لاہور ‏ ‏92 نیوز کورونا وائرس ‏
16 مارچ, 2020 11:53 دن

لاہور  ( 92 نیوز) کورونا وائرس کے دنیا بھر میں پھیلاؤ کے پیش نظر پی سی بی نے بنگلہ دیش کے خلاف  بقیہ سیریز ملتوی کر دی ۔

بنگلہ دیش نے اگلے ماہ ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے کھیلنے پاکستان آنا تھا ،  پی سی بی اور بنگلہ دیش بورڈ سیریز کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔

بنگلہ دیش ٹیم کو سیریز کیلئے  29مارچ کو کراچی پہنچناتھا ،  پاک بنگلہ دیش واحدون ڈے یکم اپریل کو کھیلا جانا تھا ۔

پاک بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ پانچ اپریل سے شروع ہونا تھا ،  پی سی بی نے 25مارچ سے شروع ہونیوالا پاکستان ون ڈے  کپ بھی ملتوی کردیا۔

تازہ ترین ویڈیوز