Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی سی بی ایوارڈز 2020 حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا

پی سی بی ایوارڈز 2020 حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا
January 1, 2021

لاہور (92 نیوز) پی سی بی ایوارڈز 2020 حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کا اعلان کر دیا گیا۔ بابر اعظم موسٹ ویلیوایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو موسٹ ویلیو ایبل اور وائٹ بال کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔ محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر اور فواد عالم کو انفرادی کارکردگی کا ایوارڈ مل گیا۔

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بیسٹ ایمرجنگ انٹرنیشنل کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک کرکٹر کا ایوارڈ وکٹ کیپر روحیل نذیر کے نام رہا۔

کامران غلام کو ڈومیسٹک کے بہترین کرکٹر کا ایوارڈ مل گیا۔ آصف یعقوب سال ٹونٹی ٹونٹی کے بہترین امپائر قراردیے گئے۔ ایمرجنگ ڈومیسٹک بہترین خاتون کرکٹر فاطمہ ثناء کو قراردیا گیا جب کہ عالیہ ریاض بیسٹ وومن کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔