پی ایچ اے میں گھپلے، احسن اقبال کے بھائی کیخلاف تحقیقات نیب کے سپرد


پی ایچ اے احسن اقبال نیب اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز نواز لیگ
08 دسمبر, 2019 5:49 شام

اسلام آباد  ( 92 نیوز)حکومت نے نواز لیگ  کی کرپشن کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا ، مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کے بھائی کے پی ایچ اے میں ادھورے اور جعلی منصوبوں کی تحقیقات نیب کے سپرد کر دی گئیں  ، وزیر اعظم عمران خان نے انکوائری کمیشن بنانے کے احکامات صادر کر دیے ۔

مشکلات ہیں کہ ن لیگ کے لیےکم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہیں  ، کبھی ایک جانب سے ریلیف ملتا ہی ہے تو دوسری جانب سے مبینہ کرپشن کے قرعے انکے نام نکل آتے ہیں،اب ایسا ہی پھر ہوا جب وائس چیئرمین پی ایج اے خافظ ذیشان کی درخواست پر ن لیگ کےسرکردہ رہنما احسن اقبال کے بھائی کےخلاف انکوائری کمیشن بنانے کے احکامات صادر کردیے گئے  ۔

معاملہ ہے رہنما ن لیگ احسن اقبال کے بھائی کا جو  2008 میں چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس برائے ہارٹیکلچر رہے اور مبینہ طورپر پی ایچ اے میں ادھورے اورجعلی منصوبے بنائے، اب اس تمام معاملے کی تحقیقات نیب کے سپرد بھی کردیں گئی ہیں۔

انکوائری کمیشن ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر کی سربراہی میں بنایا گیا ہے ،یہ انکوائری کمیشن نواز لیگ کے دس سالہ دور حکومت میں احسن اقبال کے بھائی کی طرف سے  پی ایچ اے کے مختلف ٹھیکوں میں غبن کی تحقیقات کرے گا ۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ اے کو کل تک تمام ریکارڈ تحقیقاتی کمیشن کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا گیا ، ذرائع  کے مطابق احسن اقبال کے بھائی نے زاتی کمپنیوں ہارٹی گروپ اور پلانٹ کیئر کو پی ایچ اے سے کروڑوں روپے کے ٹھیکے دلوائے  جبکہ کئی منصوبوں میں پی ایچ اے سے  اپنی کمپنیوں  کو دوہری ادائیگیاں  کروانے کے علاوہ اپنی کمپنیوں کے ذریعے مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر پودے دلوائے۔

تازہ ترین ویڈیوز