Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایم ڈی سی عدم بحالی کیس، سیکرٹری صحت کی کل عدالت طلبی

پی ایم ڈی سی عدم بحالی کیس، سیکرٹری صحت کی کل عدالت طلبی
April 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ایم ڈی سی کی عدم بحالی معاملہ پر توہین عدالت کیس میں سیکرٹری صحت کوعدالت نے کل طلب کر لیا۔ وزارت صحت کے سیکشن آفیسر، ڈی سی اسلام آباد، ایس ایچ او تھانہ رمنا کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ عدالت نے رجسٹرار پی ایم ڈی سی کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے۔ وکیل رجسٹر ار پی ایم ڈی سی کے مطابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین کو آفس کا چارج کا سنبھالنے کا حکم دیا گیا تھا، رجسٹرار گئے تو حکومت نے اپنے گارڈ کھڑے کردئیے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ تمام فریقین کل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوں، رجسٹرار پی ایم ڈی سی حفیظ الدین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔