پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ، گنتی کا عمل جاری

دادو ، پی ایس 86 ، ضمنی الیکشن، صالح شاہ جیلانی ، 42 ہزار 254 ، ووٹ ، کامیاب ، غیرحتمی غیر سرکاری ، نتیجہ
۰۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۵:۰۹ شام

 دادو ( 92 نیوز) پی ایس 86 دادو میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا اور گنتی کا عمل جاری ہے۔

حلقے میں دو لاکھ کے قریب ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کی۔ پولنگ کا وقت صبح  8 بجے شروع ہو گیا تھا  لیکن پولنگ اسٹیشن نمبر 39 اور 41 پر 9:15 تک کوئی بھی ووٹر ووٹ کاسٹ کرنے نہ پہنچا تھا ۔

پی ایس 86  میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سید صالح شاہ اور تحریک انصاف کے امداد لغاری میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ۔ حلقے میں 158 پولنگ اسٹشنز قائم کئے گئے ہیں ۔ رینجرز اور پاک فوج کے جوان تعینات ہیں ۔ نشست پیپلزپارٹی کے غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ 158 پولنگ اسٹیشنز میں سے 60 حساس جبکہ 16 انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں ۔

تازہ ترین ویڈیوز