پی ایس 11 کے ضمنی الیکشن میں شکست، پیپلزپارٹی کا تبدیلی کا فیصلہ ‏

۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۸ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز ) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں ناکامی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سیخ پا ہو گئی ، پارٹی نے تنظیمی عہدوں اور سندھ کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ۔

پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے پر غور کیا جانے لگا ۔ سندھ کابینہ  سے بھی  پیپلزپارٹی اپنے کئی وزراء کی چھٹی کرانے  پر غور کرنے لگی ،  شکست کےذمہ دار جیالے رہنماؤں کےخلاف ایکشن لیا جائے گا۔

لاڑکانہ میں پی ایس 11 پر ضمنی انتخاب میں شکست کے بعد پیپلزپارٹی نے تنظیمی عہدوں اور سندھ کابینہ میں نئے  چہرے لانے کا فیصلہ کرلیا، نثار کھوڑو سے  پیپلزپارٹی سندھ کی صدارت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سندھ کابینہ کے بعض ارکان کی بھی چھٹی ہو گی ، اہم پارلیمانی عہدوں پر ارکان سندھ اسمبلی کو ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی  اور مختلف صوبائی محکموں میں پارلیمانی سیکریٹریز کاتقرر کیا جائے گا۔

پیپلزپارٹی سندھ کےکئی عہدیداروں ہٹائے جانے اور لاڑکانہ کی  تنظیمی کمیٹی کوبھی تحلیل کیےجانے کاامکان ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز