پی ایس 11 کا ضمنی الیکشن ، پولنگ کا عمل جاری

پی ایس 11 ‏ ضمنی الیکشن پولنگ لاڑکانہ ‏ ‏92 نیوز
۱۷ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۸:۴۹ دن

لاڑکانہ ( 92 نیوز) پی ایس 11 لاڑکانہ کے ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ پیپلزپارٹی کےجمیل سومرو اور جی ڈی اےکےمعظم عباسی کےدرمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے ۔

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس کے معظم عباسی کو جے یو آئی ف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے ، حلقے  کے ایک لاکھ 52 ہزار ووٹرز  امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔

حلقے کے 138پولنگ اسٹیشنز میں سے 50 حساس قرار  دیے گئے ہیں ، پاک فوج کےجوان پولنگ اسٹیشنز کےاندر اور باہر تعینات ہیں ۔

دوسری جانب پی ایس 11 لاڑکانہ ضمنی الیکشن میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہے ۔

ایم این اے خورشید جونیجو پولیس اسٹیشنز کے دورے کرنے میں مصروف  ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے خورشید جونیجو کو پہلے بھی شوکاز نوٹس جاری کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز