Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مئی میں کرانے کی تجویز

پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز مئی میں کرانے کی تجویز
March 5, 2021

لاہور (92 نیوز) پی ایس ایل 6 کے باقی میچ مئی میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے، ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے بعد دورہ انگلینڈ سے قبل مئی کی ونڈو خالی ہے، تاہم مئی میں ایونٹ کرانے کے لئے این سی او سی کی اجازت اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمادگی درکار ہو گی۔

پی سی بی نے پی ایس ایل کے باقی میچز کروانے کے لیے حکمت عملی کی تیاری شروع کر دی، پی ایس ایل سکس کے باقی میچز مئی میں کروانے کی تجوز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کے بعد دورہ انگلینڈ سے قبل مئی کی ونڈو خالی ہے، تاہم مئی میں ایونٹ کرانے کے لئے این سی او سی کی اجازت اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمادگی درکار ہو گی، مئی کے علاوہ پی سی بی کے پاس پورا سال کوئی ونڈو نہیں ہے۔

مئی میں لیگ کے بقیہ 20 میچز کروانے کا حتمی فیصلہ فرنچائز کے ساتھ مشاورت سے کیا جائے گا، پی سی بی حکام نے فرنچائزز مالکان سے باقی میچز مئی میں کروانے کی رائے مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیگ کے باقی تمام میچز لاہور میں کروائیں جائیں گے۔

گزشتہ روز پی ایس ایل سکس میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ایونٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔