Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف

پی ایس ایل 6، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 157 رنز کا ہدف
March 2, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپرلیگ سکس کے 12 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 157 رنز کے ہدف دیدیا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے ٹیم میں دو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایک تبدیلی کی ہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ نے روحیل نذیر اور موسیٰ خان کو ٹیم میں شامل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عثمان شنواری کی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں جگہ دی۔