Tuesday, April 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل 6، اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین کھیلا جانیوالامیچ ملتوی

پی ایس ایل 6، اسلام آباد اور کوئٹہ کے مابین کھیلا جانیوالامیچ ملتوی
March 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ 6 کے ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں۔ ایونٹ میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جانیوالا میچ منگل کے روز تک ملتوی کر دیا گیا۔

ا میچ کھلاڑیوں کی دیپڈ کورونا ٹیسٹنگ کے باعث ملتوی کیا گیا ،  دونوں ٹیمیں کے مابین میچ منگل کی شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں جن میں دو میں کامیابی اسلام آبادیونائیٹڈ کا مقدر بنی جبکہ ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایونٹ میں ابھی تک کوئی میچ نہیں جیت سکی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایونٹ میں تین میچز کھیلے اور تینوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔