پی ایس ایل 2020 کیلئے ریٹنشن ونڈو بند


پی ایس ایل 2020 ریٹیشن ونڈو بند لاہور 92 نیوز لاہور قلندرز ن لاہور قلندرز فخر زمان محمد حفیظ ڈیوڈ ویزے شاہین شاہ آفریدی ری ٹین سہیل اختر حارث رؤف سلمان بٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد محمد نواز شین واٹسن احمد شہزاد عمر اکمل محمد حسنین نسیم شاہ احسان علی پشاور زلمی حسن علی کیرون پولارڈ وہاب ریاض کامران اکمل ڈیرن سیمی امام الحق عمر امین
۰۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۷:۱۱ شام

لاہور ( 92 نیوز)   پی ایس ایل 2020 کےلئے ریٹینشن ونڈو  بند ہو گئی ، لاہور قلندرز نے فخر زمان ، محمد حفیظ ، ڈیوڈ  ویزے اور شاہین شاہ آفریدی کو ری ٹین کرلیا۔

پی ایس ایل 2020 کیلئے لاہور قلندرز نے سہیل اختر ، حارث رؤف اور سلمان بٹ کو بھی ری ٹین کیا ہے ۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم ،محمد عامر ،عماد وسیم ،افتخار احمد ، عامر یامین ،اسامہ میر  اور عمر خان کو ریٹین کیا ۔

ملتان سلطانز نے  محمد عرفان ، شاہد آفریدی ،جیمز وینس ، جنید خان ،شان مسعود ، علی شفیق  اور محمد الیاس کو ریٹین کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد ، محمد نواز ، شین واٹسن ، احمد شہزاد ، عمر اکمل ،  محمد حسنین ، نسیم شاہ اور احسان علی کو ریٹین کیا ۔

پشاور زلمی نے حسن علی ، کیرون پولارڈ ، وہاب ریاض  ، کامران اکمل ،  ڈیرن سیمی ، امام الحق اور عمر امین کو ری ٹین کیا۔

پی ایس ایل 2020 کیلئے ریٹنشن ونڈو بند

تازہ ترین ویڈیوز