Saturday, April 17, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری
February 14, 2021

کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں جاری ہیں، ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب کے لئے مناظر کی ریکارڈنگ ترکی میں کی جا رہی ہے۔

پی سی بی حکام بھی آفیشل گانے میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کے ہمراہ ترکی پہنچ گئے ہیں، 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب میں ریکارڈنگ نشر ہوگی۔

کورونا کی پابندیوں کی وجہ سے باقاعدہ افتتاحی تقریب نہیں ہوگی، بڑے پیمانے پر طے شدہ آتش بازی کو بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ سکس کا آغاز 20 فروری کو کراچی میں ہو گا۔