پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے ، احسان مانی

احسان مانی چیئرمین پی سی بی پی ایس ایل نیشنل اسٹیڈیم
۰۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۵:۴۶ شام

 کراچی (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا پی ایس ایل کا کراچی میں انعقاد خوش آئند ہے۔

سب کی نظریں لگ گئی ہیں کراچی پر کیونکہ پی ایس ایل کے آٹھ میچز کا انعقاد ہورہا ہے نو سے سترا مارچ تک  نیشنل اسٹیڈیم میں۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد ہوئی جہاں انہوں نے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اسٹیڈیم انتظامیہ نے انکو صورتحال سے آگاہ کیا۔

احسان مانی کہتے ہیں ایونٹ کراچی میں انعقاد خوش آئند بھی اور چیلنجنگ بھی ہے جس کو انتظامیہ نے آسان بنایا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ان میچز کے دوران آسٹریلیا بنگلہ دیش اور آئی سی سی نمائندگان شرکت کرینگے۔

وزیر اعظم پی ایس ایل میچز دیکھنے آئنگے یہ نہیں اس سوال پر چیئرمین پی سی بی نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز