پی ایس ایل میچز کیلئے کراچی میں ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری

پی ایس ایل لاہور قلندرز اجرک اسلام آباد یونائیٹڈ نیشنل اسٹیڈیم
۰۷ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۴ شام

 کراچی (92 نیوز) پی ایس ایل میچز کیلئے کراچی میں ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور قلندرز کے آدھے کھلاڑی پہنچ گئے جن کا اجرک پہنا کر خیرمقدم کیا گیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بھی آج رات کراچی پہنچ جائے گی۔

کراچی میں پی ایس ایل میچز کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم فائنل سمیت آٹھ میچوں کی  میزبانی کے لئے تیار ہے۔ اضافی میچوں کیلئے 500 روپے والے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے۔ 2  ہزار روپے سے زائد کے ٹکٹس محدود تعداد میں رہ گئے، کئی نوجوانوں کو ٹکٹس نہ ملے۔ کراچی والوں کا کہنا ہے پی ایس ایل اپنا میلہ ہے، جسے کامیاب بنایا جائے گا۔

دوسری طرف طلباوطالبات نے خوب تیاری کر لی۔ نجی یونیورسٹی کے طلبا  پرجوش ہیں۔ ہر کسی کو اپنی پسندیدہ ٹیم کے جیتنے کی امید ہے۔

طالب علموں کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا۔ کرکٹ دیوانوں نے پسندیدہ ٹیمز کی سپورٹ میں ٹی شرٹس پہن کر سیلفیاں بھی بنوائیں۔

تازہ ترین ویڈیوز