پی ایس ایل فور کیلئے کراچی اسٹیڈیم دیکھ کر شاہد آفریدی بھی تعریف پر مجبور

۰۹ فروری, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۱ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور کے لئے کراچی اسٹیڈیم کی تیاریاں دیکھ کر شاہد خان آفریدی بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے ۔

پاکستان سُپر لیگ سیزن فور کا میلہ دبئی میں سجنے کیلئے تیار  ہے ،  رنگا رنگ میلے کی رونق 14 فروری سے شروع ہوگی  جبکہ کراچی میں میچز کا آغاز 7 مارچ کو ہوگا  اور فائنل بھی شہر قائد میں 17 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری ہیں  اور اسٹیڈیم کو چار چاند لگانے کا مشن تکمیل کے قریب ہے  ۔

نیشنل اسٹیڈیم میں رنگین کرسیاں لگانے، اور رنگ و روغن کا  کام آخری مرحلے میں ہے  جبکہ چھت بچھانے کا کام بھی نصف سے زائد ہوچکا  ، اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو سینٹرلی ایئر کنڈیشن کردیا گیا ۔

PSL 4

بوم بوم آفریدی بنگلہ دیش سے کراچی پہنچے تو فضاء سے ہی نیشنل اسٹیڈیم کی تصاویر کھینچ کر ٹوئٹ کردیں  اور اسٹیڈیم کی خوب تعریف بھی کی ۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں پی ایس ایل فور کا فائنل کھیلنے کی خواہش کا اظہار بھی کردیا ۔

تازہ ترین ویڈیوز