پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان منتقل ، پہلا میچ آج شام ہو گا

پی ایس ایل فور
۰۹ مارچ, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ دن

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کا میلہ پاکستان منتقل ہو گیا ، پہلا میچ آج شام ہو گا جہاں لاہور قلندرز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میدان میں اترے گی ۔

دبئی کے صحراؤں سے ہوتا ہوا پی ایس ایل فور  کا آخری مرحلہ پاکستان میں آج شام سے کھیلا جائے گا ، میچ کراچی کے  نیشنل اسٹیڈیم میں شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

آخری مرحلوں میں ہونے والے تمام مقابلوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم کرےگا،شائقین کا جوش بھی ساتویں آسمان کو پہنچ گیا ۔

پی ایس ایل  فور اگر مگر کے دلچسپ مرحلے میں  داخل ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 14 اور پشاور زلمی 12پوائنٹس کے ساتھ  فائنل فور مرحلے میں جگہ بنا چکی ہیں ،دونوں ٹیموں کاایک ،ایک  میچ باقی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ،لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان فائنل فورمرحلے میں جگہ بنانے کی جنگ ہو گی۔

اسلام آباد کی ٹیم 8پوائنٹس کیساتھ تیسری  پوزیشن پرہے، کراچی کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور لاہور قلندرز 6پوائنٹس کے ساتھ پانچواں نمبر پر ہے۔

کراچی اور لاہور کے دو جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ   کو ایک پول میچ کھیلنا ہے۔تین ٹیموں میں سے دو ٹیمیں پلے آف مرحلےکے لیے کوالیفائی کریں گی ۔

تازہ ترین ویڈیوز