Monday, January 25, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پی ایس ایل فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
February 16, 2019
 دبئ (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے دلچسپ مقابلے میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پی ایس ایل کے چوتھا ایڈیشن میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ عمراکمل اور سرفراز احمد  کی عمدہ  کارکردگی پشاور زلمی  کی جیت  میں رکاوٹ بن گئی۔ پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں پر  155 رنز بنائے۔  پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل  نے 49 رنز اسکور کیے۔ مصباح الحق بھی 49رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ صہیب مقصود نے 26 اور ڈاؤسن نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کیجانب سے  محمد نواز نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ پہلی ہی گیند پر گر گئی۔ احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ 34 رنز کے مجوعی اسکور پر واٹسن 19رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان سرفراز احمد اور عمر اکمل  کی عمدہ بیٹنگ  نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھ وکٹوں سے کامیابی دلائی۔ عمراکمل 75اور سرفراز احمد 37رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ میچ وننگ پرفارمنس دینے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے عمر اکمل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔