پی ایس ایل فور ، وکٹوں کی ایک ، چوکوں کی دو اور چھکوں کی تین ہیٹ ٹرک

پی ایس ایل فور ہیٹ ٹرک
۲۴ فروری, ۲۰۱۹ ۹:۲۶ شام

لاہور ( ویب ڈیسک ) پی ایس ایل فور کا رنگا رنگ ایونٹ دبئی کے صحراؤں سے ہوتا ہوا شارجہ  میں جاری ہے  جہاں چوکوں ، چھکوں  کی برسات ہو رہی ہے اور وکٹیں اڑ رہی ہیں ۔

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن میں اب تک  وکٹوں کی ایک ، چوکوں کی دو اور چھکوں کی تین ہیٹ ٹرک ہو چکی ہیں ۔

عمر امین

پی ایس ایل فور کے ساتویں میچ میں عمر امین نے ولجوئن کو تسلسل سے تین گیندوں پر تین چوکے  مار کر  ایونٹ کی پہلی  ہیٹ ٹرک کی ۔

 

پی ایس ایل فور میں چوکوں کی دوسری ہیٹ ٹرک شین واٹسن  نے کی ، شین واٹسن نے ایونٹ کے آٹھویں میچ میں آندرے رسل کو  مسلسل تین گیندوں پر تین چوکے لگائے ۔

شین واٹسن

پی ایس ایل فور میں اب تک وکٹوں کی ایک ہیٹ ٹرک ہوئی ہے جس کا سہرا اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کے سر ہے ۔

محمد سمیع

محمد سمیع نے ایونٹ کے گیارہویں میچ میں تین گیندوں پر وہاب ریاض ، عمید آصف ، حسن علی کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔

 

ایونٹ میں  چھکوں کی پہلی ہیٹ ٹرک  کیرون پولارڈ نے کی ، پولارڈ نے  چودھویں میچ میں ملتان سلطانز کے محمد عرفان کو مسلسل چار چھکے مار کر ایونٹ میں چھکوں کی پہلی ہیٹ ٹرک کی ۔

کیرون پولارڈ

چھکوں کی دوسری ہیٹ ٹرک  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی نے ایونٹ کے پندرہویں میچ میں کی ۔ انور علی نے عامر یامین کو اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر چھکے مارے ، اوور ختم ہونے کے باعث انور علی دوسرے اینڈ پر چلے گئے ۔

محمد عامر نے اگلے اوور کی پہلی گیند پھینکی تو سمتھ نے سینگل لیکر انور کو دوبارہ آگے کیا۔ محمد انور نے محمد عامر کی دوسری گیند پر چھکا لگا کر چھکوں کی ہیٹ ٹرک کی ۔

 

اسی میچ کی دوسری اننگز میں کراچی کنگز کے کولن انگرم نے محمدنواز کو تسلسل سے تین چھکے مار کر ایونٹ میں  چھکوں کی تیسری ہیٹ ٹرک کی ۔

کولن انگرام

کولن انگرام نے محمد نواز کو چودھویں اوور کی  چوتھی ، پانچویں اور چھٹی گیند پر چھکا لگایا۔

تازہ ترین ویڈیوز