پی ایس ایل فور ، پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۰ دن

شارجہ ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور کا دوسرا مرحلہ شارجہ میں جاری ہے جہاں  پشاور زلمی نے اپنے تیسرےمیچ میں  کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست دیدی۔

پی ایس ایل فور کے دوسرے مرحلے کا دوسرا میچ پشاور زلمی کے نام ،،،شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے یکطرفہ  مقابلے میں  کراچی کنگز کو 44 رنز سے شکست  دیدی

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ،اوپنر کامران اکمل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے  ۔ اسکندررضا نےایک ہی اوور میں  عمر امین اور میڈسن کو آؤٹ کیا ۔

امام الحق نے 56رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی  ، لیام ڈاسن 43اور کپتان سیمی کے 24 رنز کی بدولت پشاور زلمی 8وکٹیں گنوا کر 153رنز بنانے میں کامیاب ہوئی ۔

ٹاس کراچی کنگز 154رنز کے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ کر سکی ، اوپنر لیونگ اسٹون پہلی ہی بال پر بغیر کھاتہ کھولے حسن علی کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔

سات رنز کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم  ایک رنز بناکر حسن علی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے ،ڈنک بارہ رنز بناکر وہاب ریاض کانشانہ بنے ۔ انگرم 21رنز بناکر امام الحق کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے

اسکندر رضا 14رنز بناکر عمید آصف کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے ۔

کپتان عماد وسیم 26رنز بناکر حسن  علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے،عامر یامین،محمد عامر اور عمر خان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے ۔

آخری اوور میں نو وکٹوں کے نقصان پر کراچی کنگز 109رنز ہی بناسکی

پشاور زلمی کے امام الحق شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ قرارپائے  ۔

تازہ ترین ویڈیوز