پی ایس ایل فور ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دیدی

پی ایس ایل فور
۱۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۲:۱۳ شام

کراچی ( 92 نیوز ) پی ایس ایل فور میں   ملتان سلطانز نے  لاہور قلندرز کو شکست دیدی ۔ ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر  لاہور قلندرز کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔

پی ایس ایل فور کے 29ویں میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم  مقررہ 20 اوورز میں  8 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا پائی  جسے کراچی کنگز نے 12.3 اوورز میں  3 وکٹوں کے نقصان پر  پورا کر لیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے  کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں  کیا گیا ، اوپنر عمر صدیق 7 گیندوں پر دو چھکوں کی مدد سے  13 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے ۔

جیمزوینس نے دو چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 14 گیندوں پر 25 رنز بنائے  وہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ٹاپ آرڈر شان مسعود نے 25 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک  چھکے کی مدد سے 48  ، جونسن چارلس نے25 گیندوں پر دو چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے  اور ناقابل شکست رہے ۔

شاہد آفریدی نے  تین گیندیں کھیل کر  2  رنز بنائے ۔

لاہور قلندرز کی بیٹنگ

اس سے پہلے لاہور قلندرز  نے مقررہ 20 اوورز میں 140 رنز بنائے ۔اوپنر اور کپتان فخر زمان 36 گیندوں پر ایک چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے ۔

فخر زمان کیساتھ  کوئی کھلاڑی ٹک کر نہ کھیل سکا، اوپنر ریکی ویسلز 4، سہیل اختر 5،حارث سہیل 7،سعد علی 8 رنز بنا کر چلتے بنے ۔

ڈیوڈ وائز نے 30 اورالیزاگناریٹن 12 اسکور بنائے ۔ شاہین شاہ آفریدی تین اسکور بنا کر رن آؤٹ ہوئے ۔

ملتان سلطانز کی باؤلنگ

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس چار اوورز میں 22 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل  کرکے کامیاب ترین باؤلر رہے ۔

شاہد آفریدی نے دو جب کہ  محمد الیاس  اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

تازہ ترین ویڈیوز