پی ایس ایل فور ، ملتان سلطانز کراچی کنگز سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر

پی ایس ایل فور
۰۴ مارچ, ۲۰۱۹ ۸:۱۰ شام

ابوظہبی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فورباؤلنگ میں ملتان سلطانز فائنل فور مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام  ہو گئی ، اہم میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر  ملتان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ، ملتان سلطانز کی بیٹنگ عثمان شنواری اورعمرخان کی باؤلنگ کے سامنے بے بس دکھائی دی ۔

ملتان سلطانز 20اوورزمیں سات وکٹوں پر صرف 118رنز ہی بنا سکے ، ملتان سلطانز کی جانب سے حماداعظم  29اور شعیب ملک 26رنز بنا کر نمایاں رہے۔

کراچی کے عثمان شنواری نے چار اور عمر خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

لیونگ اسٹون اور کولن انگرم کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز نے 119رنز کا ہدف آخری اوور میں پانچ وکٹوں پرحاصل کیا، لیونگ اسٹون 53اور کولن انگرم  31رنزبنا کر نمایاں رہے ۔

ملتان کے محمد الیاس نے تین اور محمد عباس نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، کراچی کنگز کے عثمان شنواری کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تازہ ترین ویڈیوز