پی ایس ایل فور ، لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائٹیڈ پشاور زلمی پوائنٹس ٹیبل ‏ کراچی کنگز لاہورقلندرز ملتان سلطانز ی ایس ایل
۲۲ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۲۳ شام

 شارجہ (92 نیوز) پی ایس ایل فور کے آج کے دن کھیلے جانے والے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور کی ٹیم نے 201 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر آخری اوور میں حاصل کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 63 اور اے بی ڈیولئیرز 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان کی ملتان سلطانز کیخلاف نصف سنچری مکمل ہوئی۔ سہیل اختر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آغا سلمان 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

لاہور قلندرز کی پہلی وکٹ 35 رنز پر گر گئی۔ دوسری وکٹ 101رنز پر ، تیسری وکٹ 102 رنز پر  اور چوتھی وکٹ 106رنز پر گر گئی۔

ناکامیوں کے بھنور میں پھنسی دو ٹیمیں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آج شارجہ کے میدان میں کھیلے جانے والے پہلے معرکے میں پھر قسمت آزما رہی ہیں۔ ملتان سلطانز نے اب تک  تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف  اسے کامیابی ملی ہے۔

لاہور قلندرز بھی تین میں سے صرف ایک میچ ہی جیت سکی ہے جس میں اسے کراچی کنگز کیخلاف 22 رنز سے فتح ملی تھی۔

رات نو بجے دوسرا میچ اسلام آباد یونائٹیڈ اور پشاورزلمی کے درمیان ہو گا۔ گزشتہ سیزن کی فاتح اسلام آباد یونائٹیڈ نے بھی ابھی تک تین میں سے صرف ایک میچ لاہور قلندرز کیخلاف  پانچ وکٹوں سے جیتا ہے۔

پشاور زلمی کو چار میچوں میں سے دو میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ لاہور قلندر اور کراچی کنگز کیخلاف  اسے کامیابی ملی۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ،پشاور زلمی  دوسرے ، ملتان  سلطانز تیسرے، اسلام آباد یونائٹیڈ چوتھے، کراچی کنگز پانچویں اور لاہور قلندرز چھٹی پوزیشن پر ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز