پی ایس ایل فور ، آج لاہور اور ملتان ، پشاور اور کراچی مقابل ہونگے

پی ایس ایل فور
۱۱ مارچ, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۹ شام

کراچی ( 92 نیوز) پی ایس ایل فور میں آج ڈبل دھمال ہو گی ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز  دوپہر دو بجے مدمقابل ہوں گے جب کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگ زمیں شام 7 بجےجوڑ  پڑیگا۔

لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہو چکے ہیں ، آج کے میچز جیتنے کی صورت میں بھی ان ٹیموں کو کوئی فرق نہیں پڑیگا۔

گزشتہ رات کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رن سے ہرا دیا اورپلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 190 رنز بنائے۔

بابر 56 اور افتخار 44 رنز بنا کر نمایاں رہے، گلیڈی ایٹرز کی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنا سکی اور کراچی کنگز نے مقابلہ ایک رن سے اپنے نام کیا ۔

پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے، پشاورزلمی دوسرے اور اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔

پی ایس ایل فور میں پلے آف مرحلے کا آغاز بدھ سے ہوگا۔

تازہ ترین ویڈیوز