پی ایس ایل فائیو ، 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری


پی ایس ایل فائیو ، 152 رنز ، ہدف ، تعاقب ، کراچی کنگز ، بیٹنگ
02 مارچ, 2020 9:22 شام

 راولپنڈی (92 نیوز) پی ایس ایل فائیو کے ایکشن اور سنسنی سے بھرپور مقابلے میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان میچ جاری ہے۔ زلمی نے 151 رنز بنائے۔

دس رنز پر تین وکٹیں گرنے کے بعد شعیب ملک اور لیونگ اسٹون نے اننگز کو سہارا دیا۔ شعیب کی اڑسٹھ رنز کی عمدہ اننگز دیکھنے میں آئی۔ 152 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی بلے بازی کاری ہے۔

قبل ازیں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ ڈیرن سیمی کی جگہ پشاور زلمی کی کپتانی وہاب ریاض کر رہے ہیں۔

پشاور زلمی اور کراچی کنگز کا آج ایک بار پھر بڑے مقابلے  میں آمنا سامنا  ہوا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین پہلے ہونیوالا میچ کراچی کنگز کے نام رہا تھا ، پشاور زلمی حساب چکتا کرنے کو بے تاب ہے ۔

دونوں ٹیمیں اس سیزن میں ایک بار پہلے بھی  آمنے سامنے آچکی ہیں جس میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو مات دی تھی  ۔ پشاور زلمی کا اسلام آباد یونائٹیڈ کیخلاف پچھلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ کراچی کنگز نے گزشتہ روز اسلام آباد یونائٹیڈ کو پانچ وکٹ سے شکست دی تھی۔

پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی پانچ پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ وہ اب تک پانچ میں سے دو میچ جیتی اور دو ہاری ہے۔ کراچی کنگز چار پوائنٹس کیساتھ پانچویں نمبر پر ہے ، اسے بھی دو میچوں میں فتح اور دو میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز